بھٹکل:15/ڈسمبر (ایس او نیوز) بھارتی علم اور شعور کو عالمی سطح پر تصدیق کیا جارہاہے، ساری دنیا میں ہندوستانی لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر بھارتی علم کا ڈنکا بجارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار شری گرو سدھیندرا بی سی اے اور بی بی اے کالج کے پرنسپال ناگیش بھٹ نے کیا۔ جامعہ آباد روڈ پر واقع نیو شمس اسکول اور شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے سالانہ ثقافتی مقابلہ جات پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر وہ خطاب کررہے تھے۔
پرنسپال گنیش بھٹ نےکہاکہ مائکروسافٹ کمپنی کے حالیہ سی ای اؤ ستیہ ناڈلا ہندوستانی ہیں، ہمیں غور کرنا چاہئے کہ ہندوستانیوں کو ہی کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر کیوں فائز کیا جارہاہے، کیونکہ یہاں صلاحیتیں ہیں، اس مقام تک ہمیں پہنچنا ہے تو طلبا کتابوں کی دنیا سے باہر آکر غوروفکر کی عادت ڈالیں۔ تعلیم کے ذریعے شعور کی ترقی ہوتی ہے،تعلیم ہمیں انسان بناتی ہے ہمیں مکمل انسان کہلانا ہے تو اپنی زندگیوں میں اعلیٰ اقدار اور اخلاق کو اپنانے کی بات کہی۔ جالی پٹن پنچایت کے ممبر اور تنظیم لیڈر سید عمران لنکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا کی خفیہ صلاحیتوں کو باہر لانےمیں اسکول و کالجوں کی سطح پر مختلف پروگراموں کا انعقاد ازحد ضروری ہے، ساتھ ہی طلبا میں شوق پیدا کرتے ہوئے انہیں مختلف میدانوں میں ماہر بنانےکی اہم ذمہ داری اساتذہ اور والدین پر ہونے کی بات کہی۔ تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صد ر سید اشرف برماور نے پروگرام کی صدارت کی۔ اسکول ثقافتی ناظم مولانا عبدالسبحان ندوی نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو اسکول صدر مدرس محمد رضامانوی نے استقبال کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ ڈائس پر سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا، انتظامیہ کے رکن مولانا عزیز الرحمن ندوی ، شری گروسدھیندرا کالج کے نائب پرنسپال شری ناتھ پائی موجود تھے۔اسکول کے طلبا اثبات اور محمد یوسف نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئیے ۔ استاد عبداللہ خلیفہ نے شکریہ اداکیا۔